18 اکتوبر، 2022، 12:49 PM

صدر رئیسی کا نیشنل ینگ ایلیٹ کانفرنس سے خطاب:

ملک میں غیر معمولی ذہین اور ایلیٹ افراد کا مقام بہت قدر اور وقار کا حامل ہے

ملک میں غیر معمولی ذہین اور ایلیٹ افراد کا مقام بہت قدر اور وقار کا حامل ہے

ایران کے صدر نے منگل کے روز نیشنل ینگ ایلیٹ کانفرنس سے خطاب کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح 12 ویں نیشنل ینگ ایلیٹ کانفرنس سے خطاب کیا جو دار الحکومت تہران کے سربراہی ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شناخت اور ان کی مدد کے مقصد کے تحت نیشنل ایلیٹ فاؤنڈیشن کا قیام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دانشمندانہ وژن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی نائب صدارت پر کام کرنے والے عہدیدار کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جو اس سے قبل ملک کے وسائل اور دولت پر قبضہ کرتا تھا آج ایران سے ایلیٹ نوجوانوں اور اعلیٰ صلاحیتوں کو اپنی طرف کھینچنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں غیر معمولی ذہین اور ایلیٹ افراد کا مقام بہت قدر اور وقار کا حامل ہے اور اس قدر کو خود ان افراد اور اداروں کو برقرار رکھنا چاہیے جبکہ مالی اور قانونی مدد اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے میدان فراہم کرنا حکام کا اور ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے غیر معمولی ذہین افراد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا یہ عین عدل و انصاف ہے۔ جس میں اعلیٰ صلاحیت ہو اسے بہتر تعلیم دی جائے اور اسے تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ ایلیٹ افراد پر توجہ دینا تعلیمی انصاف اور بہترین افراد سے کام لینے کے مترادف ہے۔

News ID 1912707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha